مسند احمد — حدیث نمبر 13417
مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
حدیث نمبر: 13417
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَتَعَوَّذُ مِنَ الْعَجْزِ وَالْجُبْنِ ، وَالْبُخْلِ وَالْكَسَلِ وَالْهَرَمِ ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعاء کیا کرتے تھے کہ اے اللہ ! میں لاچاری، سستی، بڑھاپے، بزدلی، بخل اور عذاب قبر سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔