مسند احمد — حدیث نمبر 13369

مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه

حدیث نمبر: 13369
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ قَالَ : إِنِّي لَا آلُو أَنْ أُصَلِّيَ بِكُمْ ، كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا ، قَالَ : " فَكَانَ أَنَسٌ يَصْنَعُ شَيْئًا لَا أَرَاكُمْ تَصْنَعُونَهُ ، كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ انْتَصَبَ قَائِمًا ، حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ : لَقَدْ نَسِيَ ، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ قَعَدَ ، حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ : لَقَدْ نَسِيَ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھاتے تھے میں تمہیں اس طرح نماز پڑھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتا، راوی کہتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ جس طرح کرتے تھے میں تمہیں اس طرح کرتے ہوئے نہیں دیکھتا، وہ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اتنی دیر سیدھے کھڑے رہتے کہ کہنے والا کہتا کہ وہ بھول گئے ہیں اور جب سجدے سے سر اٹھاتے تو اتنی دیر بیٹھے رہتے کہ کہنے والا کہتا کہ وہ بھول گئے ہیں۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 13369
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 821، م: 472.