مسند احمد — حدیث نمبر 13297
مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ " بَلَغَهُ إِقْبَالُ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ : فَتَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ ، ثُمَّ تَكَلَّمَ عُمَرُ ، فَأَعْرَضَ ، فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ : إِيَّانَا تُرِيدُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نُخِيضَهَا الْبِحَارَ لَأَخَضْنَاهَا ، وَلَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نَضْرِبَ أَكْبَادَهَا إِلَى بَرْكِ الْغِمَادِ " ، قَالَ عَفَانُ : فَقَالَ سُلَيْمَانُ ، عْنِ ابنِ عَوْن ، عَنْ عَمْرو بْنِ سَعِيد ، قَالَ : الغُمَاد ، فَذَكَرَ عَفَّانُ نَحْوَ حَدِيثِ عَبْدِ الصَّمَدِ إِلَى قَوْلِهِ : فَمَا مَاطَ أَحَدُهُمْ عَنْ مَوْضِعِ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابوسفیان (کے قافلے) کے آنے کی خبر ملی (اور آپ نے مشورہ کیا) تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کچھ کہا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اعراض فرمایا، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کچھ کہا تو ان سے بھی اعراض فرمایا، اس پر حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کی مراد ہم ہیں؟ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے! اگر آپ ہمیں حکم دیں کہ ہم اپنی سواریاں سمندروں میں ڈال دیں تو ہم ڈال دیں گے، اور اگر آپ ہمیں حکم دیں کہ ہم برک الغماد تک اونٹوں کو دوڑاتے ہوئے چلے جائیں (تو ہم ایسا ہی کریں گے)۔ (عفان کہتے ہیں کہ ایک دوسری سند میں عمرو بن سعید نے یہ لفظ «غُماد» بیان کیا ہے) پھر راوی نے گزشتہ حدیث جیسی حدیث اس جملے تک ذکر کی کہ ان (مقتولین) میں سے کوئی بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ رکھنے کی جگہ سے ذرا بھی نہیں ہٹا۔