حدیث نمبر: 13118
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يزيد ، أخبرنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ أُمِّ حَرَامٍ ، فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ ، وَأُمَّ حَرَامٍ خَلْفَنَا " .مولانا ظفر اقبال
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت ام حرام رضی اللہ عنہ کے گھر میں نماز پڑھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنی دائیں جانب اور حضرت ام حرام رضی اللہ عنہ کو ہمارے پیچھے کھڑا کیا۔