مسند احمد — حدیث نمبر 13062

مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه

حدیث نمبر: 13062
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " زَجَرَ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا " ، قَالَ : فَقِيلَ لِأَنَسٍ فَالْأَكْلُ ؟ قَالَ : ذَاكَ أَشَدُّ أَوْ أَشَرُّ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص کھڑے ہو کر پیے، کسی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے کھانے کا حکم پوچھا تو انہوں نے فرمایا یہ اس سے بھی زیادہ سخت ہے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 13062
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 2024