مسند احمد — حدیث نمبر 13034

مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه

حدیث نمبر: 13034
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّازَّقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ثَابِتٍ ، عَنِ أَنَسٍ ، قَالَ : " خَدَمْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ ، لَا وَاللَّهِ مَا سَبَّنِي سَبَّةً قَطُّ ، وَلَا قَالَ لِي أُفٍّ قَطُّ ، وَلَا قَالَ لِي لِشَيْءٍ فَعَلْتُهُ لِمَ فَعَلْتَهُ ؟ وَلَا لِشَيْءٍ لَمْ أَفْعَلْهُ أَلَّا فَعَلْتَهُ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے دس سال نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ہے، بخدا ! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کبھی برا بھلا نہیں کہا، کبھی اف تک نہیں کہا، جو کام میں نے کیا اس کے متعلق کبھی یہ نہیں فرمایا کہ تم نے یہ کام کیوں کیا ؟ اور جو کام میں نے نہیں کیا اس کے متعلق کبھی یہ نہیں فرمایا کہ تم نے یہ کام کیوں نہیں کیا ؟

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 13034
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح،خ: 2768 م: 2309