مسند احمد — حدیث نمبر 13015
مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، وَحَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، قَالَا : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : قَالَ أَنَسٌ عَمِّي : قَالَ هَاشِمٌ : أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ ، سُمِّيتُ بِهِ لَمْ يَشْهَدْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ ، قَالَ : فَشَقَّ عَلَيْهِ ، وَقَالَ : فأَوَّلِ مَشْهَدٍ شَهِدَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غِبْتُ عَنْهُ ! لَئِنْ أَرَانِي اللَّهُ مَشْهَدًا فِيمَا بَعْدُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَرَيَنَّ اللَّهُ مَا أَصْنَعُ ، قَالَ : فَهَابَ أَنْ يَقُولَ غَيْرَهَا ، قَالَ : فَشَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ ، قَالَ : فَاسْتَقْبَلَ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ ، قَالَ : فَقَالَ لَهُ أَنَسٌ : يَا أَبَا عَمْرٍو ، أَيْنَ ؟ قَالَ : وَاهًا لِرِيحِ الْجَنَّةِ أَجِدُهُ دُونَ أُحُدٍ ، قَالَ : فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى قُتِلَ ، فَوُجِدَ فِي جَسَدِهِ بِضْعٌ وَثَمَانُونَ مِنْ ضَرْبَةٍ ، وَطَعْنَةٍ ، وَرَمْيَةٍ ، قَالَ : فَقَالَتْ أُخْتُهُ : عَمَّتِي الرُّبَيِّعُ بِنْتُ النَّضْرِ فَمَا عَرَفْتُ أَخِي إِلَّا بِبَنَانِهِ ، وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلا سورة الأحزاب آية 23 ، قَالَ : فَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّهَا نَزَلَتْ فِيهِ وَفِي أَصْحَابِهِ .حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے چچا حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ -جن کے نام پر میرا نام رکھا گیا- غزوہ بدر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک نہیں ہو سکے تھے، انہیں اس بات کا بڑا قلق تھا اور وہ کہتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جس پہلے معرکے میں شریک ہوئے، میں اسی سے غائب رہا، اگر اللہ نے آئندہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی معرکے میں شرکت کا موقع دیا تو اللہ دیکھ لے گا کہ میں کیا کرتا ہوں، وہ اس کے علاوہ کچھ اور کہنے سے ڈر گئے، چنانچہ وہ غزوہ احد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے، سامنے سے حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ آتے ہوئے ملے تو حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے ابو عمرو! کہاں جا رہے ہو؟ واہ! جنت کی خوشبو! جو مجھے احد کے اس طرف سے آ رہی ہے، پھر وہ مشرکین سے لڑتے رہے یہاں تک کہ شہید ہو گئے، ان کے جسم پر تلوار، نیزے اور تیر کے اسی سے زائد زخم پائے گئے، ان کی بہن -میری پھوپھی- حضرت ربیع بنت نضر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اپنے بھائی کو صرف ان کی انگلیوں کے پوروں سے پہچان سکی، اور یہ آیت نازل ہوئی: «کچھ مرد ایسے ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا اپنا عہد سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض اپنی نذر پوری کر چکے اور بعض انتظار میں ہیں، اور انہوں نے (اپنے عہد میں) ذرا بھی تبدیلی نہیں کی» [الأحزاب: 23]، صحابہ رضی اللہ عنہم کا خیال تھا کہ یہ آیت ان کے اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔