حدیث نمبر: 12678
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كُنْتُ رَدِيفَ أَبِي طَلْحَةَ وَهُوَ يُسَايِرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ رِجْلِي لَتَمَسُّ غَرَزَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَمِعْتُهُ " يُلَبِّي بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ مَعًا " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے، وہ کہتے ہیں کہ میرے پاؤں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رکاب سے لگ جاتے تھے اور میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حج وعمرہ کا تلبیہ اکٹھے پڑھتے ہوئے سنا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 12678
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 2986، بلفظ: "كنت رديف أبى طلحة ، وإنهم ليصرخون بهما جميعا: الحج والعمرة"