حدیث نمبر: 11927
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ مَرْوَانَ ، فَمَرَّتْ جِنَازَةٌ ، فَمَرَّ بِهِ أَبُو سَعِيدٍ ، فَقَالَ : قُمْ أَيُّهَا الْأَمِيرُ ، فَقَدْ عَلِمَ هَذَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا تَبِعَ جِنَازَةً ، لَمْ يَجْلِسْ حَتَّى تُوضَعَ " .
مولانا ظفر اقبال

ایک مرتبہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مروان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ وہاں سے ایک جنازہ گذرا، اس کے ساتھ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بھی تھے، وہ کہنے لگے گورنر صاحب ! کھڑے ہوجائیں، یہ جانتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی جنازے کے ساتھ جاتے تھے تو اس وقت تک نہیں بیٹھتے تھے جب تک جنازے کو رکھ نہیں دیا جاتا تھا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 11927
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناد صحيح ، خ : 1309