حدیث نمبر: 11902
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، قَالَ : حدثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، وَحَدَّثَ ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ , أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيّ قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُلَامَسَةِ ، وَالْمُلَامَسَةُ : لَمْسُ الثَّوْبِ ، لَا يُنْظَرُ إِلَيْهِ ، وَعَنِ الْمُنَابَذَةِ , وَالْمُنَابَذَةُ طَرْحُ الرَّجُلِ ثَوْبَهُ إِلَى الرَّجُلِ قَبْلَ أَنْ يُقَلِّبَهُ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع ملامسہ سے منع فرمایا ہے، ملامسہ یہ ہے کہ کپڑے کو دیکھے بغیر صرف چھو لیا جائے، اور بیع منابذہ سے بھی منع فرمایا ہے، منابذہ یہ ہے کہ آدمی اپنا کپڑا الٹ پلٹ کر دیکھنے سے پہلے ہی دوسرے آدمی کی طرف پھینک دے۔