حدیث نمبر: 11857
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " تَخْرُجُ ضِبَارَةٌ مِنَ النَّارِ ، قَدْ كَانُوا فَحْمًا ، قَالَ : فَيُقَالُ : بُثُّوهُمْ فِي الْجَنَّةِ ، وَرُشُّوا عَلَيْهِمْ مِنَ الْمَاءِ ، قَالَ : فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ " , فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : كَأَنَّكَ كُنْتَ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ يَا رَسُولَ اللَّهِ .مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہنم سے لوگوں کی ایک جماعت نکلے گی جو کوئلہ بن چکی ہوگی، حکم ہوگا کہ انہیں جنت میں پھیلا دو اور ان پر پانی چھڑکو، چنانچہ وہ اس طرح اگ آئیں گے جیسے سیلاب کے بہاؤ میں آنے والی مٹی میں دانہ اگ آتا ہے، یہ سن کر لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ایسا لگتا ہے کہ آپ دیہات میں رہے ہیں۔