حدیث نمبر: 11498
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ التَّيْمِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ هَيْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَتَكَلَّمَ بِحَقٍّ إِذَا رَآهُ , أَوْ شَهِدَهُ , أَوْ سَمِعَهُ " . فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُهُ , وقَالَ أَبُو نَضْرَةَ : وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُهُ .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں کی ہیبت اور رعب ودبدبہ تم میں سے کسی کو حق بات کہنے سے نہ روکے، جب کہ وہ خود اسے دیکھ لے، یا مشاہدہ کرلے یا سن لے، حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کاش ! میں نے یہ حدیث نہ سنی ہوتی۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 11498
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح