❮
❯
حدیث نمبر: 11413
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِثِنْتَيْ عَشْرَةَ لَيْلَةً بَقِيَتْ مِنْ رَمَضَانَ مَخْرَجَهُ إِلَى حُنَيْنٍ ، فَصَامَ طَوَائِفُ مِنَ النَّاسِ ، وَأَفْطَرَ آخَرُونَ ، فَلَمْ يَعِبْ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ ، وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم لوگ رمضان کے بارہ دن باقی تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ حنین کے لئے نکلے تو ہم میں سے کچھ لوگوں نے روزہ رکھا اور کچھ نے نہ رکھا، لیکن روزہ رکھنے والا چھوڑنے والے پر یا چھوڑنے والا روزہ رکھنے والے پر کوئی عیب نہیں لگاتا تھا (مطلب یہ ہے کہ جب آدمی میں روزہ رکھنے کی ہمت ہوتی، وہ رکھ لیتا اور جس میں ہمت نہ ہوتی وہ چھوڑ دیتا، بعد میں قضاء کرلیتا)

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 11413
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، م: 1116، محمد بن جعفر - وإن سمع من سعيد بعد الاختلاط - قد توبع