حدیث نمبر: 1077
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ أُكَيْدِرَ دُومَةَ أَهْدَى لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةً أَوْ ثَوْبَ حَرِيرٍ ، قَالَ : فَأَعْطَانِيهِ ، وَقَالَ : " شَقِّقْهُ خُمُرًا بَيْنَ النِّسْوَةِ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دومۃ الجندل - جو شام اور مدینہ کے درمیان ایک علاقہ ہے - کے بادشاہ اکیدر نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ریشمی جوڑا بطور ہدیہ کے بھیجا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مجھے عطاء کر کے فرمایا: ”اس کے دوپٹے بنا کر عورتوں میں تقسیم کر دو۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الخلفاء الراشدين / حدیث: 1077
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 2614، م: 2071