حدیث نمبر: 10767
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ , حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ , حَدَّثَنَا أَبُو الوَزَّاعِ , عَنْ أَبِي أُمَيْنٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ : انْطَلَقْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ , وَسَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ ، فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالُوا لَنَا : " انْطَلِقُوا إِلَى مَسْجِدِ التَّقْوَى , فَانْطَلَقْنَا نَحْوَهُ ، فَاسْتَقْبَلْنَاهُ يَدَاهُ عَلَى كَاهِلِ أَبِي بَكْرٍ , وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا ، فَثُرْنَا فِي وَجْهِهِ , فَقَالَ : مَنْ هَؤُلَاءِ يَا أَبَا بَكْرٍ ؟ " قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ , وَأَبُو هُرَيْرَةَ , وَسَمُرَة .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کے لئے روانہ ہوئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ہمیں بتایا کہ وہ مسجد تقویٰ (مسجدقباء) کی طرف گئے ہیں ہم وہاں روانہ ہوگئے راستے میں ہمارا سامنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوگیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ حضرت ابوبکر صدیق و عمر رضی اللہ عنہ کے کندھوں پر تھے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابوبکر ! یہ کون لوگ ہیں انہوں نے بتایا کہ عبداللہ بن عمر ابوہریرہ اور سمرہ ہیں رضی اللہ عنہ ۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 10767
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف أبى هلال ولجهالة أبى أمين