حدیث نمبر: 1041
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ ، حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ فِي قَوْلِهِ : إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ سورة الرعد آية 7 ، قَالَ : " رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُنْذِرُ ، وَالْهَادِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ " .مولانا ظفر اقبال
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ قرآن کریم میں یہ جو فرمایا گیا ہے: «﴿إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ﴾ [الرعد : 7]» ”آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں، اور ہر قوم میں ایک ہادی آیا ہے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کے متعلق فرمایا: ”ڈرانے والا اور رہنمائی کرنے والا بنو ہاشم کا ایک آدمی ہے۔“