حدیث نمبر: 10325
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ غَلَّاقٍ الْعَيْشِيِّ ، قََالَ : نَزَلْتُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ : وَمَاتَ ابْنٌ لِي فَوَجَدْتُ عَلَيْهِ ، فَقُلْتُ : هَلْ سَمِعْتَ مِنْ خَلِيلِكَ شَيْئًا نُطَيِّبُ بِأَنْفُسِنَا عَنْ مَوْتَانَا ؟ قََالَ : نَعَمْ سَمِعْتُهُ , قََالَ : " صِغَارُهُمْ دَعَامِيصُ الْجَنَّةِ " .
مولانا ظفر اقبال

خالد بن غلاق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے یہاں رکا میرا ایک بیٹا فوت ہوگیا تھا جس کا مجھے بہت غم تھا میں نے ان سے عرض کیا کہ کیا آپ نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی حدیث سنی ہے جو ہمیں اپنے مردوں کے حوالے سے خوش کردے ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگوں کے چھوٹے بچے (جو بچپن ہی میں فوت ہوجائیں) جنت کے ستون ہوتے ہیں۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 10325
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: صحيح، وإسناده حسن، م: 2635