حدیث نمبر: 10266
حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، قََالَ : حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَعْصَعَةَ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ : قََالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَقُومُ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ مِنْ مَجْلِسِهِ ، وَلَكِنْ أَفْسِحُوا يَفْسَحْ اللَّهُ لَكُمْ " . مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص دوسرے کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے بلکہ کشادگی پیدا کرلیا کرو اللہ تمہارے لئے کشادگی فرمائے گا۔
وَإِذَا صَنَعَ خَادِمُ أَحَدِكُمْ طَعَامًا فَوَلِيَ حَرَّهُ وَمَشَقَّتَهُ ، فَلْيَدْعُهُ فَلْيَأْكُلْ مَعَهُ ، فَإِنْ لَمْ يَدْعُهُ ، فَلْيُنَاوِلْهُ مِنْهُ .مولانا ظفر اقبال
اور جب تم میں سے کسی کا خادم اس کے لئے کھانا تیار کرے اور اس کی گرمی اور مشقت برداشت کرے تو اسے چاہئے کہ وہ اسے بلا کر اپنے ساتھ کھانا کھلائے اور اگر اسے نہ بلائے تو اس میں سے کچھ اسے دے دے۔
" وَمَنْ بَاعَ مُصَرَّاةً ، فَالْمُشْتَرِي بِالْخِيَارِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ، إِنْ شَاءَ رَدَّهَا وَرَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ " .مولانا ظفر اقبال
اور جو شخص بندھے ہوئے تھن والا جانور بیچے تو مشتری (خریدنے والا) کو تین دن تک اختیار رہتا ہے اگر چاہے تو واپس کرسکتا ہے اور ساتھ میں ایک صاع کھجور بھی دے