حدیث نمبر: 10151
وَاللَّهِ لَأَنْ يَغْدُوَ أَحَدُكُمْ فَيَحْتَطِبَ عَلَى ظَهْرِهِ ، فَيَبِيعَهُ ، وَيَسْتَغْنِيَ بِهِ ، وَيَتَصَدَّقَ مِنْهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْتِيَ رَجُلًا فَيَسْأَلَهُ ، يُؤْتِيهِ أَوْ يَمْنَعُهُ ، وَذَلِكَ أَنَّ الْيَدَ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ . مولانا ظفر اقبال
واللہ تم میں سے کوئی شخص صبح کو نکلے اور اپنی پیٹھ پر لکڑیاں لاد کر لائے، انہیں بیچے، اس کے ذریعے (لوگوں سے) بےنیاز ہوجائے اور اس میں سے صدقہ بھی کرے، یہ اس کے لئے اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی آدمی کے پاس جا کر سوال کرے، وہ اسے دے یا نہ دے، اور یہ اس لئے کہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے، اور تم ان لوگوں سے ابتداء کرو جو تمہاری ذمہ داری میں ہوں۔