مسند أبي يعلى الموصلي
بشير السلمي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— بشیر السلمی کی روایت کا بیان۔
بَشِيرٌ السَّلَمِيُّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: بشیر السلمی کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 934
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ بِشْرٍ السَّلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: " يُوشِكُ نَارٌ تَخْرُجُ مِنْ حُبْسٍ تَسِيرُ سَيْرَ بَطِيئَةِ الْإِبِلِ، تَسِيرُ بِالنَّهَارِ، وَتَكْمُنُ بِاللَّيْلِ، تَغْدُوا وَتَرُوحُ، يُقَالُ: غَدَتِ النَّارُ أَيُّهَا النَّاسُ فَاغْدُوا، قَالَتِ النَّارُ: أَيُّهَا النَّاسُ فَقِيلُوا، رَاحَتِ النَّارُ أَيُّهَا النَّاسُ فَرُوحُوا، مَنْ أَدْرَكَتْهُ أَكَلَتْهُ "ترجمہ
سیدنا بشر سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قریب ہے کہ حُبس (کی سنگلاخ زمین) سے ایک آگ نکلے جو سست رفتار اونٹنی کی چال چلے گی، دن کو چلے گی اور رات کو ٹھہر جائے گی، صبح کو بھی چلے گی اور شام کو بھی۔ کہا جائے گا: لوگو! آگ صبح کو چل پڑی ہے تم بھی صبح کو چلو، لوگو! آگ دوپہر کو ٹھہر گئی ہے تم بھی دوپہر کو ٹھہرو، لوگو! آگ شام کو چل پڑی ہے تم بھی شام کو چلو۔ جسے وہ پا لے گی اسے کھا جائے گی۔“