مسند أبي يعلى الموصلي
رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم— نبی کریم ﷺ کے ایک صحابی کی روایت کا بیان۔
رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: نبی کریم ﷺ کے ایک صحابی کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 920
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَلَامِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «إِخْوَانُكُمْ أَحْسِنُوا إِلَيْهِمْ»، أَوْ قَالَ: «فَأَصْلِحُوا إِلَيْهِمْ، اسْتَعِينُوهُمْ عَلَى مَا غَلَبَكُمْ وَأَعِينُوهُمْ عَلَى مَا غَلَبَهُمْ»ترجمہ
نبی ﷺ کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے (غلاموں کے بارے میں) فرمایا: ”یہ تمہارے بھائی ہیں، ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔“ یا فرمایا: ”ان کے ساتھ بھلائی کرو، جو کام تم پر بھاری ہو اس میں ان سے مدد لو، اور جو کام ان پر بھاری ہو اس میں ان کی مدد کرو۔“