مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي الطفيل— ابو الطفیل کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي الطُّفَيْلِ باب: ابو الطفیل کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ جَمِيعٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَكَّةَ بَعَثَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى نَخْلَةٍ، وَكَانَتْ بِهَا الْعُزَّى، فَأَتَاهَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَكَانَتْ عَلَى تِلَالِ السَّمُرَاتِ، فَقَطَعَ السَّمُرَاتِ وَهَدَمَ الْبَيْتَ الَّذِي كَانَ عَلَيْهَا، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: «ارْجِعْ فَإِنَّكَ لَمْ تَصْنَعْ شَيْئًا»، فَرَجَعَ خَالِدٌ، فَلَمَّا نَظَرَتْ إِلَيْهِ السَّدَنَةُ ـ وَهُمْ حُجَّابُهَا ـ أَمْعَنُوا فِي الْجَبَلِ وَهُمْ يَقُولُونَ: يَا عُزَّى خَبِّلِيهِ، يَا عُزَّى عَوِّرِيهِ، وَإِلَّا فَمُوتِي بِرَغْمٍ، قَالَ: فَأَتَاهَا خَالِدٌ، فَإِذَا امْرَأَةٌ عُرْيَانَةٌ نَاشِرَةٌ شَعْرَهَا تَحْثُوا التُّرَابَ عَلَى رَأْسِهَا، فَعَمَّمَهَا بِالسَّيْفِ حَتَّى قَتَلَهَا، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ، قَالَ: «تِلْكَ الْعُزَّى»سیدنا ابو الطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے مکہ فتح کیا تو سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو نخلہ کی طرف بھیجا جہاں عزیٰ (کا بت) تھا۔ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ وہاں پہنچے، وہ کیکر کے درختوں والے ٹیلوں پر تھا، انہوں نے کیکر کے درخت کاٹ دیے اور اس پر بنا ہوا گھر گرا دیا، پھر نبی کریم ﷺ کے پاس آ کر خبر دی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”واپس جاؤ، تم نے کچھ نہیں کیا۔“ چنانچہ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ لوٹے۔ جب اس کے مجاوروں نے، جو اس کے دربان تھے، انہیں دیکھا تو پہاڑ میں دور تک بھاگ گئے اور کہنے لگے: ”اے عزیٰ! اسے دیوانہ کر دے، اے عزیٰ! اسے اندھا کر دے، ورنہ ذلت کے ساتھ مر جا۔“ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ ایک برہنہ عورت بال بکھیرے اپنے سر پر مٹی ڈال رہی ہے، انہوں نے تلوار سے اس پر وار کیا یہاں تک کہ اسے قتل کر دیا، پھر نبی کریم ﷺ کے پاس لوٹ کر آپ ﷺ کو خبر دی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہی عزیٰ تھی۔“