مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي الطفيل— ابو الطفیل کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي الطُّفَيْلِ باب: ابو الطفیل کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 900
مُسْنَدُ أَبِي الطُّفَيْلِ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ بْنِ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ ثَوْبَانَ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ ، أَنَّ أَبَا الطُّفَيْلِ أَخْبَرَهُ : « أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ بِالْجِعْرَانَةِ يَقْسِمُ لَحْمًا ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ أَحْمِلُ عُضْوَ الْبَعِيرِ قَالَ : فَأَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ بَدَوِيَّةٌ ، فَلَمَّا دَنَتْ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَسَطَ لَهَا رِدَاءَهُ فَجَلَسَتْ عَلَيْهِ ، فَسَأَلْتُ : مَنْ هَذِهِ ؟ قَالُوا : أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ » .
ترجمہ
سیدنا ابو الطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نبی کریم ﷺ جعرانہ میں گوشت تقسیم فرما رہے تھے، اور میں ان دنوں لڑکا تھا اور اونٹ کا عضو (گوشت کا ٹکڑا) اٹھائے ہوئے تھا، اتنے میں ایک دیہاتی عورت آئی، جب وہ نبی کریم ﷺ کے قریب پہنچی تو آپ ﷺ نے اس کے لیے اپنی چادر بچھا دی اور وہ اس پر بیٹھ گئی۔ میں نے پوچھا: ’یہ کون ہیں؟‘ لوگوں نے بتایا: ’یہ آپ ﷺ کی وہ ماں ہیں جنہوں نے آپ ﷺ کو دودھ پلایا تھا۔‘“