مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جرير بن عبد الله البجلي— جریر بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ باب: جریر بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ : سَمِعْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ - حِينَ مَاتَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ ، وَاسْتُعْمِلَ ، فَرَأَيْتُ جَرِيرًا يَخْطُبُ - فَقَالَ : أُوصِيكُمْ بِتَقْوَى اللهِ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، وَأَنْ تَسْمَعُوا وَتُطِيعُوا حَتَّى يَأْتِيَكُمْ أَمِيرٌ قَالَ : ثُمَّ ذَكَرَ الْمُغِيرَةَ ، فَقَالَ : اسْتَغْفِرُوا لَهُ ، عَفَا اللهُ عَنْهُ ، فَإِنَّهُ كَانَ يُحِبُّ الْعَافِيَةَ ، ثُمَّ قَالَ : أَمَّا بَعْدُ ، فَإِنِّي بَايَعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْإِسْلَامِ ، وَاشْتَرَطَ عَلَيَّ النُّصْحَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ ، فَوَرَبِّ هَذَا الْمَسْجِدِ إِنِّي لَكُمْ لَنَاصِحٌ .
زیاد بن علاقہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو میں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، انہوں نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ وحدہ لا شریک کے تقویٰ کی وصیت کرتا ہوں، اور یہ کہ تم (امیر کی بات) سنو اور اس کی اطاعت کرو یہاں تک کہ تمہارے پاس کوئی (نیا) امیر آ جائے“، پھر انہوں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: ”ان کے لیے بخشش طلب کرو «عَفَا اللَّهُ عَنْهُ» ”اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرمائے“، کیونکہ وہ عافیت و سلامتی کو پسند فرماتے تھے“، پھر فرمایا: ”اما بعد! بے شک میں نے رسول اللہ ﷺ کے دستِ مبارک پر اسلام پر بیعت کی تھی اور آپ ﷺ نے مجھ پر یہ شرط مقرر فرمائی تھی کہ میں ہر مسلمان کی خیر خواہی کروں گا، پس اس مسجد کے رب کی قسم! میں تمہارا سچا خیر خواہ ہوں“۔