مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جرير بن عبد الله البجلي— جریر بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ باب: جریر بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ قَالَ : قَالَ جَرِيرٌ : بَايَعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ ، وَعَلَى أَنْ أَنْصَحَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ قَالَ : فَكَانَ إِذَا اشْتَرَى الشَّيْءَ - كَانَ أَعْجَبَ إِلَيَّ مِنْ ثَمَنِهِ - قَالَ لِصَاحِبِهِ : وَاللهِ لَمَا نَأْخُذُ مِنْكَ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِمَّا نُعْطِيكَ . قَالَ : يُرِيدُ الْوَفَاءَ بِذَلِكَ .
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے (دینی احکامات) سننے اور اطاعت کرنے، اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر بیعت کی تھی“، ابو زرعہ بن عمرو بن جریر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کا معاملہ یہ تھا کہ) جب وہ کوئی چیز خریدتے تو وہ چیز مجھے اس کی قیمت سے زیادہ پسندیدہ معلوم ہوتی، وہ اپنے سامنے والے سے کہتے: «وَاللَّهِ لَمَا نَأْخُذُ مِنْكَ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِمَّا نُعْطِيكَ» ”اللہ کی قسم! جو چیز ہم آپ سے لے رہے ہیں وہ ہمیں اس سے کہیں زیادہ محبوب ہے جو ہم آپ کو (قیمت میں) دے رہے ہیں“، راوی کہتے ہیں کہ اس طرزِ عمل سے ان کا مقصد اس (خیر خواہی کے) عہد کو پورا کرنا تھا۔