مسند أبي يعلى الموصلي
حديث واثلة بن الأسقع— واثلہ بن الاسقع کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ باب: واثلہ بن الاسقع کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7490
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ رَبِيعَةَ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : تَزْعُمُونَ أَنِّي مِنْ آخِرِكُمْ وَفَاةً ، أَلَا وَإِنِّي مِنْ أَوَّلِكُمْ وَفَاةً ، وَلَتَتْبَعُنِّي أَفْنَادًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ .
ترجمہ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”تم یہ گمان کرتے ہو کہ میں تمہاری نسبت سب سے آخر میں وفات پاؤں گا، خبردار! یقیناً میں تم میں سے سب سے پہلے وفات پانے والا ہوں، اور تم متفرق گروہوں اور جماعتوں کی صورت میں میرے پیچھے آؤ گے اس حال میں کہ تم (باہمی فتنوں کا شکار ہو کر) ایک دوسرے کی گردنیں مار رہے ہو گے۔“