رَجُلٌ
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، أَنَّ رَجُلًا بِالْكُوفَةِ ، شَهِدَ أَنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قُتِلَ شَهِيدًا ، فَأَخَذَتْهُ الزَّبَانِيَةُ فَرَفَعُوهُ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، وَقَالُوا : لَوْلَا أَنْ تَنْهَانَا أَوْ نَهَيْتَنَا أَنْ لَا نَقْتُلَ أَحَدًا لَقَتَلْنَاهُ ، هَذَا زَعَمَ أَنَّهُ يَشْهَدُ أَنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قُتِلَ شَهِيدًا ، فَقَالَ الرَّجُلُ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : وَأَنْتَ تَشْهَدُ ، أَتَذْكُرُ أَنِّي أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَسَأَلْتُهُ ، فَأَعْطَانِي ، وَأَتَيْتُ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَسَأَلْتُهُ فَأَعْطَانِي ، وَأَتَيْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَسَأَلْتُهُ فَأَعْطَانِي ، وَأَتَيْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَسَأَلْتُهُ فَأَعْطَانِي ، قَالَ : فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، ادْعُ اللهَ أَنْ يُبَارِكَ لِي ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كَيْفَ لَا يُبَارَكُ لَكَ وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ ، وَصِدِّيقٌ ، وَشَهِيدَانِ ، وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ ، وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ ؟ .
محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کوفہ میں ایک شخص نے یہ گواہی دی کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ مظلومیت کی حالت میں شہید کیے گئے ہیں، تو پہرے داروں نے اسے پکڑ لیا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش کر دیا اور عرض کیا: ”اگر آپ نے ہمیں کسی کو بھی (بغیر اجازت) قتل کرنے سے منع نہ فرمایا ہوتا تو ہم اسے قتل کر دیتے، اس کا دعویٰ ہے کہ یہ گواہی دیتا ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید کیے گئے ہیں۔“ تب اس شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مخاطب ہو کر کہا: ”اور آپ خود بھی اس بات کی گواہی دیتے ہیں۔ کیا آپ کو یاد ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے کچھ مانگا تو آپ ﷺ نے مجھے عطا فرمایا، پھر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا فرمایا، پھر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا فرمایا اور پھر میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا فرمایا۔“ اس شخص نے مزید بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں عرض کیا تھا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ میرے مال و حال میں برکت عطا فرمائے۔“ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «كَيْفَ لَا يُبَارَكُ لَكَ وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ، وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ، وَأَعْطَاكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ؟» ”تمہیں برکت کیسے نہ دی جائے جبکہ تمہیں ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہیدوں نے عطا کیا ہے، تمہیں ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہیدوں نے عطا کیا ہے، تمہیں ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہیدوں نے عطا کیا ہے؟“ (اس میں سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہما کی شہادت کی صریح پیش گوئی موجود ہے)۔