مسند أبي يعلى الموصلي
عبد الله بن الشخير— عبداللہ بن الشخیر کی روایت کا بیان۔
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الشِّخِّيرِ باب: عبداللہ بن الشخیر کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1599
عَبْدُ اللهِ بْنُ الشِّخِّيرِ
1 - ( 1599 1599 ) - حَدَّثَنَا حَوْثَرَةُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَسْجِدَ ، وَهُوَ قَائِمٌ ، وَلِصَدْرِهِ أَزِيزٌ كَأَزِيزِ الْمِرْجَلِ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن الشخیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں مسجد میں نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ (نماز میں) قیام فرما رہے تھے اور (خشیتِ الٰہی سے گریہ و زاری کی وجہ سے) آپ ﷺ کے سینہ مبارک سے ایسی آواز آ رہی تھی جیسے کسی ابلتی ہوئی ہانڈی سے جوش مارنے کی آواز آتی ہے۔“