مسند عبدالرحمن بن عوف
— متفرق
المشايخ ،عن عبدالرحمٰن رضى الله عنه باب: مشایخ کی عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 43
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ رَجُلٍ، لَمْ يُسَمِّهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: «لَا يَغْلِبَنَّكُمُ الْأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلَاتِكُمُ الْعِشَاءِ، وَإِنَّمَا يُعْتِمُ أَصْحَابُ الْإِبِلِ».حافظ حامد محمود
غیر معروف شخص نے سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت کیا، کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اعراب تم پر تمہاری عشاء کی نماز کے نام پر غلبہ حاصل نہ کر جائیں۔ اونٹوں والے (عشاء کے وقت دیر سے) اونٹنیوں کا دودھ دوھتے ہیں (اور وہ اس نماز کو عتمہ کہتے ہیں، کہیں وہ لوگ یہی نام مشہور نہ کر دیں)۔“