حدیث نمبر: 546
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ مُعَيْقِيبٍ ، قَالَ : ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْحَ فِي الْمَسْجِدِ يَعْنِي الْحَصَى ، قَالَ : " إِنْ كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا ، فَوَاحِدَةً " .
وکیع نے ہمیں حدیث سنائی، کہا: ہمیں ہشام دستوائی نے حدیث سنائی، انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے ابوسلمہ سے اور انہوں نے حضرت معیقیب رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں ہاتھ سے کنکریاں صاف کرنے کا تذکرہ کیا اور فرمایا: ”اگر تمہارے لیے اسے کیے بغیر چارہ نہ ہو تو ایک بار (کر لو۔)“
حدیث نمبر: 546
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ مُعَيْقِيبٍ ، " أَنَّهُمْ سَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الْمَسْحِ فِي الصَّلَاةِ ، فَقَالَ : " وَاحِدَةً " .
یحییٰ بن سعید نے ہشام سے اسی سند کے ساتھ حضرت معیقیب رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز (کے دوران) میں ہاتھ سے (کنکریاں وغیرہ) صاف کرنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا: ”ایک بار (کی جا سکتی ہیں۔)“
حدیث نمبر: 546
وحَدَّثَنِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ ، وَقَالَ فِيهِ حَدَّثَنِي مُعَيْقِيبٌ .
مجھے یہی روایت عبیداللہ بن عمر قواریری نے خالد (یعنی حارث کا بیٹا) کے واسطہ سے ہشام کی مذکورہ بالا سند سے سنائی اور عن معیقیب کی بجائے حدثنی معیقیب کہا۔
حدیث نمبر: 546
وحَدَّثَنَاه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُعَيْقِيبٌ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فِي الرَّجُلِ يُسَوِّي التُّرَابَ حَيْثُ يَسْجُدُ ، قَالَ : " إِنْ كُنْتَ فَاعِلًا ، فَوَاحِدَةً " .
حضرت معیقیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا رسول اللہ ﷺ نے اس آدمی کے بارے میں جو سجدہ کرتے وقت سجدہ گاہ سے مٹی برابر کرتا ہے فرمایا: ”اگر ایسا کرنا ہی ہے تو ایک بار کر۔‘‘