صحيح مسلم
كتاب الجنائز— جنازے کے احکام و مسائل
باب فِي شُخُوصِ بَصَرِ الْمَيِّتِ يَتْبَعُ نَفْسَهُ: باب: میت کی آنکھیں روح کے پیچھے پیچھے دیکھتی ہیں۔
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ يَعْقُوبَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَمْ تَرَوْا الْإِنْسَانَ إِذَا مَاتَ شَخَصَ بَصَرُهُ " ، قَالُوا : بَلَى ، قَالَ : " فَذَلِكَ حِينَ يَتْبَعُ بَصَرُهُ نَفْسَهُ " .ابن جریج نے علاء بن یعقوب سے روایت کی، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم انسان کو نہیں دیکھتے کہ جب وہ فوت ہو جاتا ہے تو اس کی نظر اٹھ جاتی ہے؟“ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس وقت ہوتا ہے جب اس کی نظر اس کی روح کا پیچھا کرتی ہے۔“
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں، تم دیکھ نہیں رہے کہ جب انسان مر جاتا ہے، تو اس کی آنکھیں (نظر) اوپر کو اٹھ جاتی ہیں؟“ ساتھیوں نے عرض کی: ”کیوں نہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس وقت کی بات ہے، جب اس کی بینائی، اس کی روح کا تعاقب کرتی ہے۔“
وحَدَّثَنَاه قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ ، عَنْ الْعَلَاءِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ .عبدالعزیز دراوردی نے (بھی) علاء سے اسی سند کے ساتھ (سابقہ حدیث کے مانند) روایت بیان کی۔
امام صاحب رحمہ اللہ اسی سند کے ساتھ، اپنے دوسرے استاد کی روایت اسی طرح بیان کرتے ہیں۔