صحيح مسلم
كتاب صلاة المسافرين وقصرها— مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام
باب اسْتِحْبَابِ يَمِينِ الإِمَامِ: باب: امام کی داہنی طرف کھڑا ہونا مستحب ہے۔
حدیث نمبر: 709
وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ الْبَرَاءِ ، عَنْ الْبَرَاءِ ، قَالَ : " كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينِهِ ، يُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ ، قَالَ : فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ ، أَوْ تَجْمَعُ عِبَادَكَ " .حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ ﷺ کی اقتدا میں نماز پڑھتے تو ہم آپ ﷺ کی دائیں طرف ہونا پسند کرتے۔ آپﷺ رخ ہماری طرف کرتے تھے (یعنی دائیں طرف مڑتے تھے) براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ میں نے آپﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: (اے میرے رب! جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا یا جمع کرے گا، مجھے اپنے عذاب سے بچانا۔)
وحَدَّثَنَاه أَبُو كُرَيْبٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ ، وَلَمْ يَذْكُرْ : يُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ .وکیع نے مسعر سے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی اور انہوں نے «يُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ» (آپ ہماری طرف رخ فرمائیں) کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3399 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سوتے وقت پڑھی جانے والی دعاؤں سے متعلق ایک اور باب۔`
براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت اپنے داہنے ہاتھ کا تکیہ بناتے تھے، پھر پڑھتے تھے: «رب قني عذابك يوم تبعث عبادك» ” اے میرے رب! مجھے اس دن کے عذاب سے بچا لے جس دن کہ تو مردوں کو اٹھا کر زندہ کرے گا۔“ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3399]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اے میرے رب! مجھے اس دن کے عذاب سے بچا لے جس دن کہ تو مردوں کو اٹھا کر زندہ کرے گا۔
وضاحت:
1؎:
اے میرے رب! مجھے اس دن کے عذاب سے بچا لے جس دن کہ تو مردوں کو اٹھا کر زندہ کرے گا۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3399 سے ماخوذ ہے۔