صحيح مسلم
كتاب المساجد ومواضع الصلاة— مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام
باب فَضْلِ الْجُلُوسِ فِي مُصَلاَّهُ بَعْدَ الصُّبْحِ وَفَضْلِ الْمَسَاجِدِ: باب: صبح کے بعد اپنی نماز کی جگہ پر بیٹھنے اور مسجدوں کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 671
وحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، وَإِسْحَاق بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي ذُبَابٍ فِي رِوَايَةِ هَارُونَ وَفِي حَدِيثِ الأَنْصَارِيِّ ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَحَبُّ البِلَادِ إِلَى اللَّهِ ، مَسَاجِدُهَا ، وَأَبْغَضُ البِلَادِ إِلَى اللَّهِ ، أَسْوَاقُهَا " .حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک (انسانی) آبادیوں کا پسندیدہ ترین حصہ ان کی مسجدیں ہیں، اور اللہ کے ہاں (انسانی) آبادیوں کا سب سے ناپسندیدہ حصہ ان کے بازار ہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کو تمام جگہوں سے پسند جگہ مسجدیں ہیں اور سب سے زیادہ ناپسند جگہیں بازار ہیں۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1528]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اللہ تعالیٰ کو ایسے مقامات پسند ہیں جہاں لوگ اس کی یاد میں مصروف ہوں ذکر واذکار کریں تسبیح و تمحید اور تہلیل و تکبیر میں مشغول ہوں کتاب و سنت کی تعلیم و تدریس یا پڑھنے میں لگے ہوں اور یہ کام سب سے زیادہ مساجد میں ہوتے ہیں اس لیے مساجد سب جگہوں سے پسندیدہ ہیں اس کے برعکس بازار عموماً ذکر الٰہی سے خالی ہوتے ہیں ہر وقت شور و شغب برپا رہتا ہے کھلے عام جھوٹ جھوٹی قسمیں دھوکا جعل سازی آمیزش ناجائز کاروبار عروج پر ہوتے ہیں احکام شریعت کی کھلے عام مخالفت ہوتی ہے اس لیے یہ جگہیں اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ہیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1528 سے ماخوذ ہے۔