صحيح مسلم
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل
باب اسْتِحْبَابِ اتِّخَاذِ مُؤَذِّنَيْنِ لِلْمَسْجِدِ الْوَاحِدِ: باب: ایک مسجد میں دو مؤذن رکھنے کا استحباب۔
حدیث نمبر: 380
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤَذِّنَانِ ، بِلَالٌ ، وَابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ الأَعْمَى ،حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو مؤذن تھے، حضرت بلال رضی اللہ عنہ اور نابینا حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو مؤذن تھے، بلال رضی اللہ عنہ اور ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہما۔
وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، مِثْلَهُ .حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی اسی (سابقہ حدیث) کے مانند حدیث بیان کی گئی ہے۔
امام صاحب رحمہ اللہ مذکورہ بالا روایت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتے ہیں۔