صحيح مسلم
كتاب الزهد والرقائق— زہد اور رقت انگیز باتیں
باب الإِحْسَانِ إِلَى الأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ وَالْيَتِيمِ: باب: بیوہ اور یتیم اور مسکین سے سلوک کرنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 2983
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْغَيْثِ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَافِلُ الْيَتِيمِ لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ أَنَا وَهُوَ كَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ " ، وَأَشَارَ مَالِكٌ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى .حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتےہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اپنے یا دوسرے کے یتیم کی کفالت کرنے والا اور میں جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح ہوں گے۔"مالک نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتےہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اپنے یا دوسرے کے یتیم کی کفالت کرنے والا اور میں جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح ہوں گے۔"مالک نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:7469]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس طرح درمیانی انگلی، شہادت کی انگلی کے قریب ہے، ان کے درمیان زیادہ فاصلہ نہیں ہے، اس طرح اپنے عزیزو رشتہ دار یتیم یا اجنبی یتیم کی پرورش اور کفالت کرنے والا جنت میں آپ کا رفیق ہوگا، اس کو آپ کے قریب رکھا جائے گا، كفیٰ به شَرَفا
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2983 سے ماخوذ ہے۔