صحيح مسلم
كتاب الفتن وأشراط الساعة— فتنے اور علامات قیامت
باب قُرْبِ السَّاعَةِ: باب: قیامت کا قریب ہونا۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلُ يَحْلُبُ اللِّقْحَةَ ، فَمَا يَصِلُ الْإِنَاءُ إِلَى فِيهِ حَتَّى تَقُومَ وَالرَّجُلَانِ يَتَبَايَعَانِ الثَّوْبَ ، فَمَا يَتَبَايَعَانِهِ حَتَّى تَقُومَ وَالرَّجُلُ يَلِطُ فِي حَوْضِهِ ، فَمَا يَصْدُرُ حَتَّى تَقُومَ " .اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی اور انہوں نے اس کا سلسلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت آئے گی تو ایک آدمی اونٹنی کا دودھ نکال رہا ہو گا، وہ برتن اس کے منہ تک نہ پہنچا ہو گا کہ قیامت قائم ہو جائے گی، اور دو آدمی کپڑے کا سودا کر رہے ہوں گے، انہوں نے خرید و فروخت (مکمل) نہیں کی ہو گی کہ قیامت قائم ہو جائے گی، ایک شخص اپنے حوض میں لپائی کر رہا ہو گا، وہ باہر نہیں نکل پایا ہو گا کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔“
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت آئے گی تو ایک آدمی اونٹنی کا دودھ نکال رہا ہوگا وہ برتن اس کے منہ تک نہ پہنچا ہوگا کہ قیامت قائم ہوجائے گی اور دو آدمی کپڑے کا سودا کررہے ہوں گے انھوں نے خریدوفروخت(مکمل) نہیں کی ہوگی کہ قیامت قائم ہوجائے گی، ایک شخص اپنے حوض میں لپائی کررہا ہوگا وہ باہر نہیں نکل پایا ہوگا کہ قیامت قائم ہوجائے گی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
يلط، يليط، يلوط، يلط: سب کا معنی لیپنا پوچنا ہے۔
فوائد ومسائل: اس حدیث کا مقصد یہ ہے کہ قیامت اچانک قائم ہوجائےگی اس کے وقوع میں کوئی دیر نہیں لگے گی جیسا کہ فرمان باری تعالیٰ ہے: وَمَا أَمْرُ السَّاعَةِ إِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ أَوْ هُوَ أَقْرَبُ (سورة النحل: 77) (نحل، ص 77)
اور قیامت کا معاملہ نہیں ہے مگر آنکھ جھپکنے کی یاوہ اس سے بھی زیادہ قریب ہے۔