صحيح مسلم
كتاب الفتن وأشراط الساعة— فتنے اور علامات قیامت
باب فِي بَقِيَّةٍ مِنْ أَحَادِيثِ الدَّجَّالِ: باب: دجال کے باب میں باقی حدیثوں کا بیان۔
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : أَخْبَرَتْنِي أُمُّ شَرِيكٍ أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لَيَفِرَّنَّ النَّاسُ مِنَ الدَّجَّالِ فِي الْجِبَالِ " ، قَالَتْ أُمُّ شَرِيكٍ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَأَيْنَ الْعَرَبُ يَوْمَئِذٍ ، قَالَ : " هُمْ قَلِيلٌ " ،حجاج بن محمد نے کہا: ابن جریج نے کہا کہ مجھے ابوزبیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ مجھے ام شریک نے خبر دی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”لوگ دجال سے فرار ہو کر پہاڑوں میں جائیں گے۔“ حضرت ام شریک رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! اس وقت عرب کہاں ہوں گے؟ (جو دین کے دفاع میں سینہ سپر ہو جاتے ہیں۔) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بہت کم ہوں گے۔“
حضرت ام شریک رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”لوگ دجال سے پہاڑوں میں بھاگ جائیں گے۔“ ام شریک رضی اللہ عنہا نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! تو اس وقت عرب کہاں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بہت تھوڑے ہوں گے۔“ یعنی عرب جو لوگوں کے تحفظ کے لیے نہیں ہوں گے۔
وحَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ .ابوعاصم نے ابن جریج سے اسی سند کے ساتھ (یہی) حدیث بیان کی۔
یہی روایت امام صاحب رحمہ اللہ دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں۔