صحيح مسلم
كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها— جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت
باب النَّارُ يَدْخُلُهَا الْجَبَّارُونَ وَالْجَنَّةُ يَدْخُلُهَا الضُّعَفَاءُ: باب: اس بات کے بیان میں کہ دوزخ میں ظالم و متکبر داخل ہوں گے اور جنت میں کمزور و مسکین داخل ہوں گے۔
حدیث نمبر: 2854
حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " رُبَّ أَشْعَثَ مَدْفُوعٍ بِالْأَبْوَابِ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ " .حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بسا اوقات پراگندہ بالوں والا جسے دروازے پر سے لوٹا دیا جاتا ہے، (ایسا ہوتا ہے کہ) اللہ پر (اعتماد کرتے ہوئے) قسم کھا لے تو وہ (اللہ) اسے پوری کر دیتا ہے“۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بعض دفعہ پراگندہ بال جس کو در،در سے ٹھکرادیا جاتا ہے، اگر وہ اللہ کے اعتماد پر قسم کھالے تو اللہ اس کو پورا کر دیتا ہے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:7190]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
اشعث: پراگندہ اور بکھرے ہوئے بالوں والا۔
(2)
مدفوع: جس کو دھتکاردیاجائے۔
(1)
اشعث: پراگندہ اور بکھرے ہوئے بالوں والا۔
(2)
مدفوع: جس کو دھتکاردیاجائے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7190 سے ماخوذ ہے۔