حدیث نمبر: 2836
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَنْعَمُ لَا يَبْأَسُ لَا تَبْلَى ثِيَابُهُ وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُ " .

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو شخص جنت میں داخل ہو جائے گا اسے ہمیشہ نعمتیں حاصل رہیں گی۔"وہ کبھی تنگ حالی سے دوچار نہیں ہو گا، نہ اس کے کپڑےبوسیدہ ہوں گے اور نہ جوانی ختم ہوگی۔"

حوالہ حدیث صحيح مسلم / كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها / حدیث: 2836
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
تخریج حدیث «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو شخص جنت میں داخل ہو جائے گا اسے ہمیشہ نعمتیں حاصل رہیں گی۔"وہ کبھی تنگ حالی سے دوچار نہیں ہو گا، نہ اس کے کپڑےبوسیدہ ہوں گے اور نہ جوانی ختم ہوگی۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:7156]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جنت ثبات و قرار کی جگہ ہے، وہاں کسی قسم کا تغییر اور تبدیلی نہیں ہوگی۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2836 سے ماخوذ ہے۔