حدیث نمبر: 2785
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي الْمُغِيرَةُ يَعْنِي الْحِزَامِيَّ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّهُ لَيَأْتِي الرَّجُلُ الْعَظِيمُ السَّمِينُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يَزِنُ عِنْدَ اللَّهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ اقْرَءُوا فَلا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا سورة الكهف آية 105 " .

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(قیامت کے دن) ایک بہت بڑا (اور) موٹا آدمی آئے گا، (لیکن) اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ (وزن میں) مچھر کے پر کے برابر بھی نہ ہو گا۔“ (یہ آیت) پڑھ لو: «فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا» ”پس ہم قیامت کے دن ان کے لیے کوئی وزن قائم نہیں کریں گے۔“

حوالہ حدیث صحيح مسلم / كتاب صفة القيامة والجنة والنار / حدیث: 2785
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
تخریج حدیث «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 4729

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 4729 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
4729. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’قیامت کے دن ایک آدمی قد آور اور موٹا تازہ آئے گا جس کا اللہ کے نزدیک ایک مچھر کے برابر بھی وزن نہ ہو گا۔ اگر اس کی تصدیق کرنا چاہو تو اس آیت کی تلاوت کرو: ’’قیامت کے دن ہم ان کا کوئی وزن قائم نہ کریں گے۔‘‘ اس حدیث کو محمد بن عبداللہ نے یحییٰ بن بکیر سے، انہوں نے مغیرہ بن عبدالرحمٰن سے، انہوں نے ابولزناد سے ویسا ہی بیان کیا ہے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:4729]
حدیث حاشیہ:
قیامت کے دن ترازو میں کس چیز کو تولا جائے گا؟ اس کے متعلق اہل علم کا اختلاف ہے۔
کچھ اہل علم کہتے ہیں کہ قیامت کے دن وزن اعمال کا ہو گا اور کچھ کہتے ہیں کہ اعمال کے صحیفوں کا وزن کیا جائے گا جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وزن اشخاص کا ہوگا۔
ہر قول کی دلیل احادیث میں ملتی ہے جس کی تفصیل ہم کتاب التوحید میں بیان کریں گے البتہ دو قسم کے لوگ ایسے ہوں گے جن کے وزن کرنے کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔

۔
اہل ایمان میں سے وہ خوش قسمت ستر ہزار جو بلا حساب جنت میں جائیں گے۔

۔
وہ کافر جن کے نامہ اعمال میں کوئی نیکی ہوگی۔
ان کا وزن بھی نہیں ہو گا۔
ان کے علاوہ دوسرے لوگوں کے اعمال صحائف اور خود عمل کرنے والوں کا وزن کیا جائے گا۔
واللہ اعلم۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4729 سے ماخوذ ہے۔