حدیث نمبر: 2696
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَاللَّفْظُ لَهُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا مُوسَى الْجُهَنِيُّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : عَلِّمْنِي كَلَامًا أَقُولُهُ ، قَالَ : " قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ " ، قَالَ : فَهَؤُلَاءِ لِرَبِّي فَمَا لِي ؟ قَالَ : " قُلِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي " ، قَالَ مُوسَى : أَمَّا عَافِنِي فَأَنَا أَتَوَهَّمُ ، وَمَا أَدْرِي وَلَمْ يَذْكُرْ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فِي حَدِيثِهِ قَوْلَ مُوسَى .

حضرت مصعب رحمۃ اللہ علیہ بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ ا پنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکرکہنے لگا،مجھے کچھ بول سکھائیں،جن کا میں ورد کروں،آپ نے فرمایا:یوں کہو،اللہ کے سوا کوئی لائق بندگی نہیں ہے،اس کا کوئی شریک نہیں ہے،میں اللہ بہت بڑے کی کبریائی بیان کرتا ہوں اور اس کی بہت زیادہ حمدوثناءبیان کرتا ہوں،کائنات کا رب اللہ،ہرعیب ونقص سے پاک ہے،نہ حرکت ہے اور نہ حرکت کی قوت ہے،مگر اللہ کی توفیق سے جو غالب،حکمت والا ہے۔"اعرابی نےکہا،یہ کلمات تو میرے رب کے لیے ہوئے تومیرے لیے کیا ہے؟آپ نے فرمایا:یوں کہو،اے اللہ مجھے معاف فرمادے،مجھ پر رحم فرما،مجھے ہدایت بخش اور مجھے رزق عطا فرما۔"راوی موسیٰ کہتے ہیں،مجھے عافیت بخشش کامجھے خیال گزرتاہے اورمجھے یاد نہیں ہے،ابن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں موسیٰ رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول بیان نہیں کیا۔

حوالہ حدیث صحيح مسلم / كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار / حدیث: 2696
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
تخریج حدیث «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»