مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
حدیث نمبر: 2634
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ . ح وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ، فِي هَذَا الْإِسْنَادِ بِمِثْلِ مَعْنَاهُ وَزَادَا جَمِيعًا ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : ثَلَاثَةً لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ .

محمد بن جعفر اور معاذ نے کہا: ہمیں شعبہ نے عبدالرحمان بن اصبہانی سے اسی سند کے ساتھ اس کے ہم معنی روایت کی اور دونوں نے شعبہ سے (روایت کرتے ہوئے) مزید یہ کہا: عبدالرحمان بن اصبہانی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ابوحازم سے سنا، وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کر رہے تھے، کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین بچے جو بلوغت کی عمر کو نہیں پہنچے۔“

حوالہ حدیث صحيح مسلم / كتاب البر والصلة والآداب / حدیث: 2634
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:"ایسے تین بچے جو بالغ نہ ہوئے ہوں،یا گناہ کی عمر کو نہ پہنچے ہوں۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6700]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: والدین چھوٹے بچوں سے زیادہ پیارومحبت کرتے ہیں، اس لیے ان کے مرنے پر غم و حزن بھی زیادہ ہوتا ہے، اکثر علماء کے نزدیک یہ قید احترازی ہے کہ نابالغ بچوں والا ثواب بالغ بچوں کے مرنے پر نہیں ملے گا، لیکن بعض کا خیال ہے، چھوٹا بچہ والدین پر بوجھ ہوتا ہے، اگر اس کے ملنے پر یہ ثواب ہے تو جو بچہ ماں باپ کا بوجھ اٹھاتا ہے اور گھر کے نظم و نسق کو سنبھالتا ہے، اس پر بالاولیٰ یہ ثواب ہو گا، کیونکہ اس کے مرنے کا غم زیادہ ہو گا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2634 سے ماخوذ ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔