صحيح مسلم
كتاب فضائل الصحابة— صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
باب مِنْ فَضَائِلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: باب: سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 2467
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّزِّيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " وَجَنَازَتُهُ مَوْضُوعَةٌ يَعْنِي سَعْدًا ، اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ " .حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جبکہ ان کے جنازے کی چارپائی رکھی ہوئی تھی۔ ان کی مراد حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے تھی۔ فرمایا: ”اس کی وجہ سے رحمان کا عرش جنبش میں آ گیا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاجنازہ رکھا جاچکا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اس کے لیے عرش الٰہی جھوم گیا ہے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6347]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا جنتی ہونا ثابت ہوا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کو جنت میں ملنے والے کم تر حیثیت کے کپڑے میں دنیا کے نفیس ترین کپڑوں سے بہتر اور برتر ہوں گے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2467 سے ماخوذ ہے۔