حدیث نمبر: 2453
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " انْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أُمِّ أَيْمَنَ ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ ، فَنَاوَلَتْهُ إِنَاءً فِيهِ شَرَابٌ ، قَالَ : فَلَا أَدْرِي أَصَادَفَتْهُ صَائِمًا ، أَوْ لَمْ يُرِدْهُ ، فَجَعَلَتْ تَصْخَبُ عَلَيْهِ وَتَذَمَّرُ عَلَيْهِ " .

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایم ایمن رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر کی طرف چلے تو میں بھی آپ کے ساتھ چل پڑا،اس نے آپ کوبرتن پیش کیا،جس میں کوئی پینےکی چیز تھی،مجھے معلوم نہیں،آپ روزے سے تھے،یاآپ کو پینے کی خواہش نہ تھی،(آپ نے واپس کردیا)تو وہ چلانے لگیں اور آپ پر غصہ نکالنے لگیں،"تذمر عليه"آپ سے غصہ نکالنے لگیں۔

حوالہ حدیث صحيح مسلم / كتاب فضائل الصحابة / حدیث: 2453
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
تخریج حدیث «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایم ایمن رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر کی طرف چلے تو میں بھی آپ کے ساتھ چل پڑا،اس نے آپ کوبرتن پیش کیا،جس میں کوئی پینےکی چیز تھی،مجھے معلوم نہیں،آپ روزے سے تھے،یاآپ کو پینے کی خواہش نہ تھی،(آپ نے واپس کردیا)تو وہ چلانے لگیں اور آپ پر غصہ نکالنے لگیں،"تذمر عليه"آپ سے غصہ نکالنے لگیں۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:6317]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا نے جب آپ کو مشروب پیش کیا اور آپ نے کسی سبب سے نہ پیا تو وہ آپ کی حاضنہ پرورش کنندہ ہونے کی بنا پر آپ پر غصے ہونے لگیں اور شور کرنے لگیں، لیکن یہ سب کچھ ناز و تدلل کی بنا پر تھا، اس لیے آپ نے گوارا فرمایا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2453 سے ماخوذ ہے۔