صحيح مسلم
كتاب فضائل الصحابة— صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
باب فِي فَضْلِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا: باب: ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہماکی فضیلت۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " فَضْلُ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ ، كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِ " .سلیمان بن بلال نے عبداللہ بن عبدالرحمان سے، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”عورتوں پر عائشہ کی فضیلت ایسی ہے جیسی کھانوں پر ثرید کی فضیلت۔“
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عورتوں پر فضیلت ایسی ہے جیسے «الثَّرِيدِ» (ثرید) کی باقی کھانوں پر فضیلت ہے۔“
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنُونَ بْنَ جَعْفَرٍ . ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ كِلَاهُمَا ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، بِمِثْلِهِ ، وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمَا ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَفِي حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ .اسماعیل بن جعفر اور عبدالعزیز بن محمد دونوں نے عبداللہ بن عبدالرحمان سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند حدیث روایت کی۔ ان دونوں کی حدیث (کی سند) میں یہ الفاظ نہیں ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا“ اور اسماعیل کی حدیث میں یہ الفاظ ہیں: ”انہوں نے انس بن مالک سے سنا۔“
امام صاحب یہی روایت اپنے دیگر اساتذہ سے بیان کرتے ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
ثرید ایک بہترین کھانا، جلدی ہضم ہونے والا اور مقوی غذا ہے۔
اس حدیث سے اس کی برتری کا پتا چلتا ہے جیسا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے اونچے مقام و مرتبے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اس کی تشریح پہلے کتاب المناقب میں گزر چکی ہے۔
خصوصاً محبان رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں آج بھی ثرید بنا کر کھانا مرغوب ہے۔
(1)
اس میں ثرید کی فضیلت بیان ہوئی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کھانے کو بہت پسند کرتے تھے۔
گوشت کے شوربے میں روٹی کے ٹکڑے بھگو دیے جاتے ہیں۔
جب یہ نرم ہو جائیں تو انہیں کھایا جاتا ہے۔
یہ کھانا انتہائی مزیدار اور زود ہضم ہوتا ہے۔
(2)
اس سے معلوم ہوا کہ مزیدار کھانے میں کوئی حرج نہیں یہ ضروری نہیں کہ اسے کسی چیز سے بد مزہ کر کے استعمال کیا جائے۔
واللہ أعلم
1۔
ثرید میں ایک لطافت ظاہری یہ ہے کہ وہ لذیذ اور زودہضم ہے اور اسے چبانے میں آسانی ہوتی ہے اورباطنی لطافت یہ ہے کہ اس سے صالح خون پیدا ہوتا ہے جومردانہ قوت کا باعث ہے۔
اس طرح حضرت عائشہ ؓ کی ظاہری برتری یہ ہے کہ ان کی زبان پر فصاحت وبلاغت اور بیان میں روانی تھی۔
اور باطنی فضیلت یہ ہے کہ فقہیہ اور صاحب بصیرت تھیں۔
عربوں میں جو کھانے تھے ان میں ثرید زیادہ مرغوب اور پسندیدہ تھا۔
2۔
اس تشبیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عائشہ ؓ میں حسن خلق،حلاوتِ نطق،زبان کی فصاحت،جودتِ طبع،رائے کی پختگی اور عقل میں سنجیدگی بدرجہ اتم موجود تھیں۔
سب سے بڑھ کر یہ کہ رسول اللہ ﷺ سے انھیں بہت محبت تھی اور رسول اللہ ﷺ کے ہاں بھی ان کی بہت چاہت تھی۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دین کے ایک تہائی مسائل ان سے مروی ہیں۔
یہ اعزاز کسی دوسرے کو حاصل نہیں ہوا۔
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عورتوں پر عائشہ کی فضیلت اسی طرح ہے جیسے ثرید کی فضیلت دوسرے کھانوں پر ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3887]
وضاحت:
1؎:
ان عورتوں میں سے مریم، خدیجہ اور فاطمہ مستثنیٰ ہیں، جیساکہ دوسری روایات سے ثابت ہوتا ہے۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " عورتوں پر عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت ایسی ہی ہے جیسے ثرید کی باقی تمام کھانوں پر۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3281]
فوائد و مسائل:
(1)
انسانوں میں کمال کا سب سے مقام بلند مقام نبوت کا ہے جو عورتوں کو حاصل نہیں ہوا۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَما أَرسَلنا مِن قَبلِكَ إِلّا رِجالًا﴾ (یوسف 12: 109)
’’(اے نبی!)
ہم نے آپ سے پہلے صرف مرد ہی (رسول بناکر)
بھیجے ہیں‘‘۔
اس لیے حدیث میں وہ کمال مراد ہے جوصرف وہبی نہیں بلکہ اس میں کسب کا بھی حصہ ہے یعنی صدیقیت کا مقام۔
گزشتہ امتوں کی عورتوں میں صدیقیت کا اعلیٰ ترین مقام حضرت مريم ؑاور حضرت آسیہ ؓ کو حاصل ہوا۔
امت محمدیہ میں یہ مقام حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کو حاصل ہوا۔
(2)
ثرید روٹی کے چھوٹے چھوٹےٹکڑے کرکے شوربے میں بھگو کر بنایا ہوا ایک قسم کا کھانا ہے۔
اس دور کے ماحول میں یہ بہترین کھانا تھا جو غذائیت کے لحاظ سے بھی بہترین ہے اور لذت کے لحاظ سے بھی اس کے علاوہ آسانی سے تیار ہو جاتا ہے جلدی ہضم ہوتا ہے اور بہت سے فوائد کا حامل ہے۔