حدیث نمبر: 2436
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " لَمْ يَتَزَوَّجْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خَدِيجَةَ حَتَّى مَاتَتْ " .

عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات تک اور شادی نہیں کی۔

حوالہ حدیث صحيح مسلم / كتاب فضائل الصحابة / حدیث: 2436
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
تخریج حدیث «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات تک کسی دوسری عورت سے شادی نہیں کی۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:6281]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس طرح آپ نے اپنی بھرپور جوانی سے لے کر پچاس سال کی عمر تک اپنے سے پندرہ سال بڑی عمر کی عورت کے ساتھ زندگی گزاری، جو اپنے دو شوہر دیکھ چکی تھی جو اس بات کی صریح دلیل ہے کہ آپ جنس زدہ انسان نہیں تھے، بلکہ پچاس سال کی عمر کے بعد آپ نے جتنی شادیاں کیں، اس کے پس منظر میں دینی و دعوتی اور اسلامی مفادات اور ساتھیوں کے ساتھ خیرخواہی و ہمدردی کا جذبہ تھا، اس لیے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سوا باقی عورتیں شوہر دیدہ تھیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2436 سے ماخوذ ہے۔