صحيح مسلم
كتاب فضائل الصحابة— صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
باب فَضَائِلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: باب: سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ لِابْنِ الزُّبَيْرِ : " أَتَذْكُرُ إِذْ تَلَقَّيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا ، وَأَنْتَ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، فَحَمَلَنَا وَتَرَكَكَ " .اسماعیل بن علیہ نے حبیب بن شہید سے، انہوں نے عبداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت کی، کہا: حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ سے کہا: تمہیں یاد ہے جب ہم، میں، تم اور ابن عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں، (کہا:) تو آپ نے ہمیں سوار کر لیا تھا اور (جگہ نہ ہونے کی بنا پر) تمہیں چھوڑ دیا تھا۔
عبداللہ بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے کہا: تمہیں یاد ہے جب میں نے، تم نے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کیا؟ انہوں نے کہا: ہاں، (ابن جعفر کہتے ہیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سوار کر لیا اور تمہیں چھوڑ دیا۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ ، وَإِسْنَادِهِ .ابواسامہ نے حبیب بن شہید سے ابن علیہ کی حدیث کے مانند اور اسی کی سند سے حدیث بیان کی۔
امام صاحب رحمہ اللہ یہی روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
مگر مسلم میں اس کے برعکس مذکور ہے: وقد نبه عیاض علی أن الذي وقع في البخاري هو الصواب یعنی قاضی عیاض ؒ نے تنبیہ کی ہے کہ بخاری کا بیان زیادہ صحیح ہے۔
اس سے غازیوں کا آگے بڑھ کر استقبال کرنا ثابت ہوا۔
نیز اس سے یتیموں کا زیادہ خیال رکھنا بھی ثابت ہوا۔
کیونکہ حضرت عبداللہ کے والد جعفر بن ابی طالب ؓ انتقال کر چکے تھے۔
آنحضرتﷺ نے ان کے یتیم بچے عبداللہ ؓ کا دل خوش کرنے کے لئے سواری پر ان کومقدم کیا‘ اگر کسی صحابی پر آنحضرتﷺ نے کبھی کسی امر میں نظر عنایت فرمائی تو اس پر اس صحابی کے فخر کرنے کا جواز بھی ثابت ہوا‘ کسی بزرگ کی طرف سے کسی پر نظر عنایت ہو تو وہ آج بھی بطور فخر اسے بیان کر سکتے ہیں۔
1۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جہاد،حج یا دیگر کسی سفر سے واپس آنے والے کا خوشی اورسرور سے استقبال کرنا مستحسن ہے۔
2۔
صحیح مسلم کی ایک رویت سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عبداللہ بن زبیر ؓ اور عبداللہ بن عباس ؓ کواپنے ساتھ بٹھا لیا اور عبداللہ بن جعفر ؓ کو چھوڑدیا تھا۔
(صحیح البخاري، العمرة، حدیث: 1798)
یہ راوی کا وہم ہے۔
صحیح بخاری کی حدیث راجح ہے،نیز ایک روایت کے مطابق ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ مکہ تشریف لائے تو خاندان عبدالمطلب کے بچوں نے آپ کا استقبال کیا۔
آپ نے ایک کو اپنے آگے اور دوسرے کو اپنے پیچھے بٹھالیا۔
(صحیح مسلم، فضائل الصحابة، حدیث: 6266(2427)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عبداللہ بن جعفر ؓ کو آپ نے سوارکیا تھا۔
ابن جعفر،خاندان عبدالمطلب سے ہیں۔
(فتح الباري: 230/6)