صحيح مسلم
كتاب الفضائل— انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل
باب فِي أَسْمَائِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں کا بیان۔
وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، قَالَ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يُسَمِّي لَنَا نَفْسَهُ أَسْمَاءً ، فَقَالَ : أَنَا مُحَمَّدٌ ، وَأَحْمَدُ ، وَالْمُقَفِّي ، وَالْحَاشِرُ ، وَنَبِيُّ التَّوْبَةِ ، وَنَبِيُّ الرَّحْمَةِ " .سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کئی نام ہم سے بیان کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اور احمد اور مقفی (آخر میں آنے والا) ہوں اور حاشر اور نبی التوبہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے کثیر خلقت توبہ کرے گی) اور نبی الرحمہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے انسان بہت سی نعمتوں سے نوازے جائیں گے۔)"
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اپنے چند نام بتاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں محمد ہوں، احمد ہوں، مقفیٰ ہوں، میں حاشر ہوں، نبی التوبہ ہوں، نبی رحمت ہوں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
بعض لوگوں نے آپﷺ کے نام نناوے بیان کیے ہیں، بعض نے تین سو (300)
سے زائد اور امام ابن العربی مالکی نے شرح ترمذی میں ایک ہزار ہونے کا دعویٰ کیا ہے، مگر ان میں سے اکثر نام ان لوگوں نے خود ہی بنائے ہیں، بلکہ بعض اسماء الٰہی کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام بھی قرار ہے، مثلا الاول، الاخر الباطن، حالانکہ یہ صفات صرف اللہ تعالیٰ کی ہیں۔