صحيح مسلم
كتاب الفضائل— انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل
باب شَيْبِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بال۔
حدیث نمبر: 2343
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَبْيَضَ قَدْ شَابَ ، كَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُشْبِهُهُ .محمد بن فضیل نے اسماعیل بن ابی خالد سے، انہوں نے حضرت جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ گورے تھے، بالوں میں تھوڑی سی سفیدی آئی تھی، حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ آپ سے مشابہت رکھتے تھے۔“
وحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، وَخَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ كُلُّهُمْ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، بِهَذَا ، وَلَمْ يَقُولُوا : أَبْيَضَ قَدْ شَابَ .سفیان، خالد بن عبداللہ اور محمد بن بشر، سب نے اسماعیل سے، انہوں نے حضرت جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، ان سب نے یہ نہیں کہا: آپ گورے تھے، بالوں میں تھوڑی سی سفیدی آئی تھی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3545 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
3545. حضرت ابو جحیفہ سوائی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کے نچلے ہونٹ کے نیچے داڑھی بچہ میں سفیدی دیکھی تھی۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3545]
حدیث حاشیہ: عنفقہ ٹھوڑی اور لب زیریں کے درمیان کو کہتے ہیں۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3545 سے ماخوذ ہے۔