صحيح مسلم
كتاب الفضائل— انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل
باب إِثْبَاتِ حَوْضِ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصِفَاتِهِ: باب: حوض کوثر کا بیان۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ حَارِثَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " حَوْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَاءَ ، وَالْمَدِينَةِ " ، فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ : أَلَمْ تَسْمَعْهُ ؟ قَالَ : الْأَوَانِي ، قَالَ : لَا ، فَقَالَ الْمُسْتَوْرِدُ : تُرَى فِيهِ الْآنِيَةُ مِثْلَ الْكَوَاكِبِ .ابن ابی عدی نے شعبہ سے، انہوں نے معبدبن خالد سے، انہوں نے حضرت حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا:”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض (اتنا چوڑا ہے) جتنا صنعاء اور مدینہ کے درمیان (کا فاصلہ) ہے۔“حضرت مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ نے ان (حضرت حارثہ رضی اللہ عنہ) سے کہا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا، کہ آپ نے فرمایا:”برتن“؟ انہوں نے کہا: نہیں تو مستورد رضی اللہ عنہ نے کہا:”اس میں برتن ستاروں کی طرح نظر آئیں گے۔“
حضرت حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”میرا حوض، صنعاء اور مدینہ کے فاصلے کے برابر ہے۔“ تو حضرت مستورد رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: ”کیا آپ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے برتنوں کے بارے میں نہیں سنا؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں“، تو حضرت مستورد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اس میں برتن ستاروں کی مانند دکھائی دیں گے۔“
وحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ ، حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ الْخُزَاعِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : وَذَكَرَ الْحَوْضَ بِمِثْلِهِ ، وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ الْمُسْتَوْرِدِ ، وَقَوْلَهُ .حرمی بن عمارہ نے کہا: ہمیں شعبہ نے معبدبن خالد سے حدیث بیان کی کہ انہوں نے حضرت حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ کو سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا اور انہوں نے (حرمی بن عمارہ) نے حوض کا ذکر کیا، اسی (سابقہ حدیث) کے مانند۔ انہوں نے حضرت مستورد اور ان (حضرت حارثہ رضی اللہ عنہ) کا قول ذکر نہیں کیا۔“
امام صاحب کو یہ روایت ایک اور استاد نے سنائی، جس میں حوض کا تذکرہ ہے، لیکن حضرت مستورد رضی اللہ عنہ کا قول اور ان (حضرت حارثہ رضی اللہ عنہ) کا جواب بیان نہیں کیا۔